اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کی افغانستان میں کامیاب کارروائیاں، 26 دہشتگرد جہنم واصل، فتنہ الخوارج کے 4 اہم اہداف تباہ کردئیے گئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکارروائیاںحالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر ہونےوالے حملے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر آپریشن کیا ،2 جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کے بعد دہشتگرد نیٹ ورک کےخلاف کارروائی تیز کی گئی۔
عطا تار ڑ نے کہا9مئی کو بنوں میں پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے مربوط و منظم انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 26 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا،ہلاک ہونے والوں میںحملوں کے ماسٹر مائنڈز اور منصوبہ ساز بھی شامل ہیں،انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں، تربیتی مراکز و اسلحہ ذخائر کو انتہائی درستگی کےساتھ نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں میں 4 اہم اہداف مکمل طور پر تباہ کئے گئے ،بڑا تربیتی مرکز و اسلحہ گودام شامل ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈرز علیم خان خوشالی ،اختر جانی خیل سے منسلک مراکز کو بھی نشانہ بنایا ،ملک میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا، شہریوں کی حفاظت ریاست کی ترجیح ہے اور کسی بھی خطرے کا سخت جواب دینگے،عزمِ استحکام ویژن کے تحت انسداددہشتگردی کارروائیاں بھرپور رفتار سے جاری رہیں گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان کی افغانستان میں کامیاب کارروائیاں، 26 دہشتگرد ہلاک، 4 اہداف تباہ



















