فیصل آباد:(بیورورپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے تمام جماعتیں،تنظیمیں مشکل وقت ہے حکومت کا ساتھ دیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا جنگ کے باعث پٹرول کی قیمت بڑھی، حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی پاسداری کررہا ہے،پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فری کر دیا گیا،آئندہ بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے اقدام کریں گے، حافظ نعیم الرحمن سے کہوں گا آل پارٹیز کانفرنس میں تجاویز دیں، حکومت کےخلاف احتجاج نہیں بنتا ۔
مشیر وزیراعظم نے کہا احتجاج اسرائیل، نیتن یاہو کےخلاف ہونا چاہیے،افغان طالبان امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان جنگ بندی کےلئے کوشاں،گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی مگر امید کی جا سکتی ہے،متحدہ عرب امارات کےساتھ کوئی ناراضگی نہیں۔
مشکل وقت میں تمام جماعتیں،تنظیمیں حکومت کاساتھ دیں،رانا ثنا

















