شہباز شریف ہتک عزت کیس،عمران خان کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہباز شریف ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ 7 اپریل کو سماعت کرےگا۔

سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست مسترد کر دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔