آنکھ میں تکلیف کی شکایت ،بشریٰ کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آنکھ کی شکایت پر سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ کا پمز ہسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر عارف خان نے معائنہ کیا،سابق خاتون اول کودائیں آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا،ڈاکٹرز نے مخصوص آئی ڈراپس و ادویات تجویز کرتے ہوئے 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کردی ۔