آئی ایم ایف شرائط ،حکومت گندم کی خریداری سے نکل گئی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف شرائط ،وفاقی حکومت گندم کی خریداری سے نکل گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال گندم کے سٹریٹجک ذخائرنجی شعبہ خرید ے گا،وفاقی حکومت گوداموں میں گندم کے مینٹیننس اخراجات خود برداشت کرے گی،نجی کمپنیاں ملک بھرسے3500 روپے من کے حساب سے گندم خریدیں گی،قیمت کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق خریداری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی ایکویٹی ویلیوحد ایک ارب مقررکردی،ایک ارب سے نیچے والی کسی کمپنی کو شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا،مجموعی طورپر20 کمپنیاں گندم کی خریداری کریں گی۔

















