قرض میں 18 فیصد اضافہ، حجم 6 ارب 86 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری)کے دوران قرض میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ ،حجم 6 ارب 86 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا،آئی ایم ایف ودیگر ذرائع سے مجموعی طور پر 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لیے گئے۔

حکام کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا،آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا ، پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب کا نیا قرضہ حاصل کیا ،پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب ہے۔

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ،چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کیے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا،عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے، اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کےلئے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا، پاکستان آئی بی آر ڈی بینک نے 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا ۔

مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض دیا،سعودی عرب نے 33 لاکھ ڈالر گرانٹ سمیت 81 کروڑ ڈالر ،8 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا، چین نے 27 کروڑ ڈالر قرضہ دیا، گرانٹ سمیت 7 کروڑ 22 لاکھ ڈالرعلاوہ ہیں۔