اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاو کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم ،بلا تعطل فراہمی ترجیح ہے۔
سینیٹر اورنگزیب کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کےلئے قائم کمیٹی کے اجلا س میںتوانائی فراہمی کی صورتحال ،عالمی سطح پر تیل و گیس کی منڈیوں میں جاری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
حکام نے بریفنگ دی ملک میں تیل وگیس کے ذخائرتسلی بخش ، درآمدی معاہدوں اور جاری پیداوار کی بدولت تقویت حاصل ہے،درآمدی ٹرمینلز سے لےکر ریفائنریز، ذخیرہ گاہوں ، ریٹیل آوٹ لیٹس تک سپلائی چین معمول کے مطابق اور مستحکم انداز میں کام کرنے سے ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،مارچ ،اپریل کےلئے پٹرول کے کارگو بڑی حد تک یقینی بنالیے، مزید کھیپ بھی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے ہدایت کی عالمی حالات، ذخائرو سپلائی چین کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بروقت اورموثر فیصلے کیے جا سکیں،پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی ترجیح ہے ،مقصد کےلئے مربوط حکمت عملی و دانش مندانہ منصوبہ بندی جاری رکھی جائے گی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















