ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاگیا، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب

اسلام آباد، لاہور (بیورورپورٹ+ وقائع نگار) ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاگیا، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں،لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا، وزیراطلاعات عطاءتارڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی،یوم پاکستان پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، سندھ کابینہ کے اراکین بھی وزیراعلیٰ سندھ ک ساتھ تھے،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں دونوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے،یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا،تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزار اقبال کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا جبکہ اس سے قبل سکیورٹی کی ذمہ داری ستلج رینجرز کے پاس تھی، تقریب نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جوش و جذبے کو مزید تقویت دی،اس موقع پر مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شاہد افضال، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک تھے،مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شاہد افضال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔