آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے مطالبات کی مزید فہرست تھمادی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے مطالبات کی مزید فہرست تھمادی،7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کےلئے جدید نظام متعارف ،ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دےدی۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاصرف وعدے کرنے کے بجائے عملی نتائج دکھائیں،فیکٹریوں ،دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی سخت ہوگی۔

















