عید کااحترام، برادر اسلامی ممالک کی اپیل،پاکستان نے آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکدیا
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے عید کے احترام،برادر اسلامی ممالک کی اپیل پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاسعودی عرب،قطر ، ترکیہ کی درخواست پر آپریشن غضب للحق روکا گیا ،23، 24مارچ کی درمیانی شب تک جنگ بندی رہے گی،پاکستان کافیصلہ نیک نیتی پر مبنی ہے،سرحدپار سے پاکستان کےخلاف کوئی بھی کارروائی ہوئی تو آپریشن پوری قوت سے دوبارہ شروع ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہاآپریشن کے دوران707 ہلاک خوارج ہلاک ، 938 سے زائد زخمی ، 255 پوسٹیں ملیا میٹ،44 پر کنٹرول ، 237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں ،توپیں تباہ کر دیں، افغانستان میں 81 دہشتگرد ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا،16 مارچ کی رات پاک فوج کی کابل ،ننگرہار میں کارروائیاں جاری رہیں، ڈرون، اسلحہ ، ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا، باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔



















