پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے، فواد چودھری

لاہور: (وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح (ن)لیگ سے کچھ نہیں لیتے،اعتزاز احسن کو کیسز دینا عمران خان کی بہنوں کا درست فیصلہ ہے،دعا گوہوںعمران خان کےلئے آسانیاں پیدا ہوکیونکہ وہ بدنیت نہیں ۔