پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شاہد خٹک ،ڈاکٹر زرقا میں تلخ کلامی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی ،شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز ، صحت اور ایران کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ،100 کے قریب اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا،بانی کی صحت کے معاملے پر قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔



















