ملک بھر میں شہر اعتکاف آباد،لاکھوں فرزندان توحید اللہ تعالیٰ کی رحمت کیلئے خواستگار
لاہور:(نمائندہ خصوصی) لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہر اعتکاف سج گئے، لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید 20ویں رمضان المبارک سہ پہر بعد نماز عصر معتکف ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے داتا دربار کمپلیکس اور تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں معتکف ہونےوالوں کو مدینہ فاونڈیشن، ہجویری فاونڈیشن، شیخ آزا د ویلفیئر فاونڈیشن سمیت دیگر اداروں اور مخیر شخصیات کی معاونت سے سحر اور افطار کی سہولت کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
دوسری جانب تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں معتکف ہونے کیلئے آنے والوں کو چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی/ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خوش آمدید کہا ، شاہد حمید ورک نے دیگر سٹاف کی ہمرای میں معتکفین کی کیبن تک رہنمائی کی،صوبائی دارالحکومت میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مسجد وزیر خان، سنہری مسجد، جامع مسجد شاہ کمال میں و دیگر میں بھی اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ۔



















