سٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
کراچی (بیورو رپورٹ) سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کےلئے شرح سود کا تعین کیا،مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افراط زر پر پڑنے والے دباو اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔

















