سعودی امداد، سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹ ہے،وزارت اطلاعات

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کو جھوٹ قراردے دیا۔

اپنے بیان میں وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹی ہے، جھوٹا بیانیہ بھارت سے جڑے ایک پاکستان مخالف اکاونٹ سے گھڑا گیا ، جھوٹے بیانیے کا مقصد پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت مضبوط تعلقات کے دوران خوف پھیلانا ہے۔