اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ای سی سی نے گیس پیداوار والے علاقوں کے5 کلومیٹر دائرے میں کنکشن فراہمی کی سمری منظور کرلی۔
وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میںمختلف شعبوں کیلئے تکنیکی گرانٹس اور فنڈز کی منظوری بھی دیدی گئی،پٹرولیم ڈویژن کےلئے 13.1 ملین منظور کیے گئے،گیس سکیموں پر عملدرآمد سوئی نادرن اور سدرن کے ذریعے کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے بی ای سی ایس کے اساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی ،عدالتوں کی ہدایات کے مطابق کم از کم اجرت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی، مون سون آپریشنز اور بیرون ملک انسانی امداد کیلئے ساڑھے 3 ارب منظور کیے گئے، پاور ڈویژن کے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کیلئے1 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور ہوئی، بجلی شعبے میں پیداواری لاگت اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے جامع اصلاحاتی پیکیج منظور کرلیے گئے۔
دوسری جانب وزارت اطلاعات کی عوامی آگاہی مہمات کے ایک ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، وزارت اطلاعات کو باقی رقم کیلئے اگلی سہ ماہی میں دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















