انصاف کی فراہمی شفاف ،پیشہ ورانہ تفتیش پر منحصر ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس سے 42 پروبیشنری پولیس افسروں کے وفد نے ملاقات کی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری نظامِ انصاف میں پولیس کے کلیدی کردار پر زوردیتے ہوئے کہا انصاف کی فراہمی شفاف و پیشہ ورانہ تفتیش پر منحصر ہے،عدالتیں شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتیں، پولیس ،عدالتیں نظامِ انصاف کے اہم اور باہمی تکمیلی ادارے ہیں۔
چیف جسٹس نے افسروں کو قانون کی حکمرانی، دیانت اور انصاف کو مقدم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہریوں کےساتھ شائستہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔



















