سینٹ،قومی اسمبلی سے نیب ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ ،قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا، اپوزیشن کاشدید احتجاج ،کاپیاںپھاڑ دیں،بل اب صدر مملکت کو دستخطوں کےلئے بھیجا جائے گا۔

بل میں وفاقی حکومت کوچیئرمین نیب کی مدت میں مزید 3 سال توسیع کا اختیار دینے اور احتساب عدالتوں کے دائرہ اختیار میں اپیلوں کو شامل کرنے کی تجویز شامل ہے،بل کے مطابق نیب مقدمات میں مالی حد ہر سال مہنگائی کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی تجویز دےدی گئی ، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے انفلیشن انڈیکس کے مطابق مالی حد مقرر ہوگی۔

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کرنے کی تحریک پر ایوان سے ووٹنگ کرائی،بل کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے،ہائی کورٹ کے فیصلے سے متاثرہ شخص 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کرسکتا ہے۔

جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ نے اعتراض اٹھایا بل کیسے ایوان میں پیش کر رہے ہیں، ایجنڈے پر ہے نہ ہی ضمنی ایجنڈے کے طور پر آیا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا ابھی نیب عدالت فیصلے کے بعد معاملہ ہائیکورٹ جاتا ،قانون کے مطابق اپیل سپریم کورٹ جاتی ہے اب آئینی عدالت بنائی گئی،آپ کریمنل کیس آئینی عدالت لے جا رہے ہیں،نیب کا چیئرمین وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے بنتا ہے اب آپ کہہ رہے ہیں نیب چیئرمین کو توسیع دی جائے، عہدوں کوتاحیات قرار دے دیں،قانون سازی صرف ایک شخص عمران خان کےلئے کی جارہی ہے،آگے جاکر خود نشانہ بنیں گے۔

لیڈر آف ہاوس اسحاق ڈار نے کہا ماضی یاد کریں تو 50 سے زیادہ قانون سازی پی ٹی آئی نے جلد بازی میں کی تھی، نیب والا پرائیویٹ ممبر بل ہے، کسی نے پڑھا تک نہیں ،نیب ترمیمی بل میں پی ٹی آئی کو مسئلہ ہے تو پرائیویٹ ڈے پر ترمیم لے آئیں۔