وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب کو فون، اسرائیلی جارحیت کےخلاف اظہار یکجہتی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب کو فون، اسرائیلی جارحیت کےخلاف اظہار یکجہتی،نواف سلام کو امن کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

شہباز شریف کالبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور لبنانی عوام کےساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے لبنانی قیادت کو خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور امن کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔

بیان میں کہا گیا دونوں رہنماوں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں و برادر خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد خطے میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور جلد از جلد خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا،وزیراعظم نواف سلام نے مشکل وقت میں لبنان کےساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔