جنگ نے طول پکڑا تو امریکہ کو مشکلات ہوں گی، رانا ثنا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مشیروزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے جنگ نے طول پکڑا تو امریکہ کو مشکلات ہوں گی،سفارتی محاذ پر کوشش ہے کسی معاہدے پر جنگ ختم ہوجائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا ایران کے معاملے میں پہلے بھی مذاکرات میں عسکری و سیاسی قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا ، شاید امریکہ کو اندازہ تھا ایران پر پہلے بڑے حملے کے بعد ایران پیچھے ہٹ جائے گا، شاید امریکہ کو لگتا تھا بڑے حملے کے بعد ایران امریکہ کی تمام شرائط کو یک طرفہ طور پر مان لے گا، عسکری قیادت نے بریف کیا ایران سے پہلے اور اب بھی رابطے کر رہے ہیں، عسکری قیادت نے بتایا کوشش ہے غلط فہمی دور ہو، ایران کے خلیجی ممالک پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

رانا ثنا نے کہا وزیراعظم نے خلیجی ممالک کے رہنماﺅں سے بات چیت کی ہے، بلاول بھٹو، فضل الرحمن اور دیگر نے بریفنگ میں موجودہ صورتحال پر مشورے دئیے، بریفنگ کے دوران کلیئرٹی ہوئی ہے ہمیں کس طرح کوشش کرنی چاہیے اور کن کن ممالک کو رابطوں میں شامل کرنا چاہیے، بریفنگ میں کچھ ممالک کے نام لیے گئے کہ ان سے بھی درخواست کریں کہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کریں،امریکہ کو بھی باور کرایا جائے ایران کےساتھ معاہدے میں پیش رفت کے بعد حملے کا جواز نہیں بنتا۔