جنگ سے فضائی آپریشن بدستور بند، اربوں کا نقصان
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)خطے میں نئی جنگ کے باعث پاکستان کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن پانچویں روز بھی بحال نہیں ہو سکا جس سے ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی ، اسلام آباد سمیت دیگر ائیرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں،دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران اور عراق جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں جس سے ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو مالی خسارہ اٹھانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق جنگ کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ 5 دن میں پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب رہی، سعودی عرب کے دمام اور ریاض ائیرپورٹس بھی کئی گھنٹے بند رہے ،ائیرپورٹس اور ائیر لائنز نے پروازوں کی بحالی کےلئے ائیرپورٹ اتھارٹی کےساتھ مشاورت شروع کر دی ، اتھارٹی نے سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ فضائی آمد و رفت جلد از جلد بحال کی جا سکے۔



















