بات چیت کیلئے تیار،پی ٹی آئی قیادت بہنوں کی غلام سے نکلے،طلال چودھری


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا، کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں، محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا، جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔

وزیر مملکت نے کہا ہر وقت بات چیت کےلئے تیار ہیں، سپیکر آفس حاضر ہے،بات صرف پاکستان پر ہو گی،این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔