اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے پاکستان نے سعودی عرب سے ایران کےلئے گارنٹی لی ،تہران کو اعتماد کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاایران سعودی عرب پر حملہ نہ کرے کیونکہ پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی توقعات پر پورا اترے گا،اسلام آباد کی خواہش ہے خطے میں کشیدگی کم ہو اور صورتحال بہتری کی جانب جائے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا پاکستان جنگ کو پھیلنے نہیں دےگا ،کوشش ہے حالات کو ٹھنڈا کیا جائے،جنگ ایران ،اسرائیل کے درمیان ہی محدود رہے گی ،پاکستان خطے میں استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کرےگا،پاکستان امن کےلئے سرگرم اور اسی مقصد کے تحت بورڈ آف پیس میں موجود ہے۔
رانا ثنا نے کہا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جائے گا،پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی وسیع تر جنگ کے حق میں نہیں تاہم قومی مفادات اور دفاعی ذمہ داریوں کو ہر صورت مدنظر رکھیں گے۔
پاکستان امن کیلئے سرگرم،ایران سعودی عرب پر حملہ نہ کرے،رانا ثنا

















