ہر قدم پر ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے وفد کی ملاقات ،خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے کہا پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دینے پر مشکور ہیں،وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔