اسلام آباد( بیورو رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کےلئے باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے ، یہ بات چیت تیسرے اقتصادی جائزے کے تحت ہوگی جس میں کارکردگی کے معیارات، مالیاتی اہداف اور مجموعی معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت خزانہ کے مطابق جائزے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آمدن سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوگی ، حکومت آئی ایم ایف وفد کو طے شدہ اہداف کے حصول میں پیش رفت سے آگاہ کرے گی، پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ طے شدہ فنانسنگ پلان پر عملدرآمد کر رہا ہے اور پروگرام کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
پاکستان ، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع

















