افغان حکومت بھارتی ایجنٹ مت بنے ،پالیسی پر نظرثانی کرے ‘ احسن اقبال

نارووال:( بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان قطعی طور پر ہمسایوں کےساتھ جنگ نہیں چاہتا ،افغان حکومت بھارتی ایجنٹ مت بنے ،پالیسی پر نظرثانی کرے،مجبور ہوکر دہشتگردوں کے کیمپوں پر حملے کیے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا افغانستان سے دہشتگردی ایکسپورٹ کی گئی، مساجد،امام بارگاہیں،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے تک محفوظ نہیں،پاک فوج نے جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا،امید ہے افغان حکومت بھارت کا ایجنٹ بننے کی بجائے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہااقوام عالم کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو ریسرچ کے میدان میں آگے آنا ہوگا،خود احتسابی کرنی چاہیے،سیاسی انتشاری لانگ مارچ کی بجائے سائنسی انقلاب کی طرف توجہ دیں،بچوں کو حصول تعلیم کے بے پناہ مواقع فراہم کیے جائیں۔