فتنہ پارٹی بریگیڈ مریم نواز کےخلاف گندی و گھٹیا مہم چلارہی ہے، عظمیٰ بخاری


لاہور:(وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فتنہ پارٹی بریگیڈ مریم نواز کےخلاف گندی و گھٹیا مہم چلارہی ہے۔

ویڈیو بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہانام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے مہم کے پیچھے ، جب کوئی ایکشن ہو تو سیاسی انتقام بنا دیا جاتا یا کہا جاتا ہے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، خواتین کے اکاﺅنٹ سے بھی گند بکا جا رہا ہے،2014سے مریم نواز کےخلاف گند بکا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتی کوئی صحافی اپنے اکاﺅنٹ سے اس طرح کی پوسٹیں کر سکتا ہے، جہاز کی آڑ میں150 وی لاگ ہوئے ،ٹی وی چینلز نے100 کے قریب پروگرام کئے لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا کسی کو نہیں لگا اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے،باتیں ہمارے پاس بھی بہت ہیں ،باتیں ہم بھی بہت ساری کر سکتے ہیں لیکن یہ تربیت نہیں ملی ، ان کی ذاتی زندگی پر بہت باتیں کی جا سکتی ہیں لیکن ہمیں خود شرم آتی ہے اس پر کیا بات کریں، ہم سیاسی بات کریں گے کیونکہ سیاسی لوگ ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا وزیر اعلیٰ کےخلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا مہم کر رہے ہیں ،میرا سوال ہے کیا باقی وزیر اعلیٰ رکشہ استعمال کرتے ہیں، فتنہ فساد پارٹی نے جو گندگی پھیلائی ہے ان کا وزیر اعظم 55روپے کلو میٹر میں بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھاجس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانا تھا جس نے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانی تھی، اس نے25،25 ہزار پر لوگوں کو بھرتی کیا وہ آج ٹرینڈ طور پر یہ سب کر رہے ہیں،بہانہ بنا کر انہوں نے جیسی مہم کی ہے یہ بات ثابت کرتی ہے ان کی گھر کی تربیت بھی غلط ہے ان کی سیاسی تربیت بھی غلط ہے، مجھے ان کے گھر کی خواتین سے دلی ہمدردی ہے جو ان جیسے بیمار لوگوں کو برداشت کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کے گند سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللہ تعالی عزت دینے والا ہے، ان کا لیڈر پہلے بھی اپنے جلسوں میں ذومعنی گفتگو کیا کرتا تھا، وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، 41ارب کا رمضان پیکیج ہو ،الیکٹرک بسیں ہوں، 103ارب کے آسان کاروبار کے قرضے ہوں، دھی رانی پروگرام ہو، ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ہوں، ڈیڑھ لاکھ گھر بن رہے ہیں،10ارب وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے بلوچستان کے بہن بھائیوں کیلئے دے کر آئی تھی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کے بعد 200ارب کا پیکیج عوام کو دیا تھا، یہ گندی گھٹیا مہم مریم نواز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی لیکن لوگوں کو ایکسپوز ضرور کر گئی ۔