پاکستان ،ورلڈ بینک کا ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،ورلڈ بینک نے ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا،وزارت خزانہ اعلامیے کے مطابق سینیٹر اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، عالمی بینک نے ملکی استحکام اور موسمیاتی اہداف میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اصلاحاتی ترجیحات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے سی پی ایف پر موثر عملدرآمد ،وفاق ، صوبوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا،اعلامیے میں کہا گیا ملاقات میںمنصوبوں میں شفافیت ،مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنانے،تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا،حکومت نے ساختی اصلاحات و گورننس بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔