سوا ءگھنٹہ انتظار کیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، وزیراعلیٰ کے پی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے سوا گھنٹہ انتظار کیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاروسٹرم پر گیا اور اوپن کورٹ میں بات کرنے کی کوشش کی تاہم چیف جسٹس سنے بغیر چلے گئے،سوا گھنٹے انتظار کے بعد سلام کا جواب تک نہ دیا،دکھانا چاہتے ہیں پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی بلکہ قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے، عمران خان کے کیسز مقرر نہیں ہو رہے، بتانا چاہتے ہیں تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پر امن احتجاج حق ہے،شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواست جمع کرائی لیکن درخواست ہی نہیں لگی۔

















