سندھ حکومت کیخلاف سازشوں پر قیادت وفاق سے جواب طلب کرے، شرجیل میمن


کراچی:(بیورورپورٹ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے وفاقی وزرا ،گورنر ہاوس سے سندھ حکومت کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں ،قیادت وفاق سے جواب طلب کرے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا سندھ میں ترقیاتی منصوبے جاری ،کراچی میںمیگا پراجیکٹس بن رہے ہیں،مانتے ہیں شہر قائد کے اپنے مسائل،صوبائی حکومت کی سکیمیں کراچی یا حیدرآباد نہیں پورے پاکستان کےلئے ہےں،پورے پاکستان سے لوگ علاج کرانے کراچی آتے ہیں، ٹارگٹ ہے کوئی علاج کےلئے ملک سے باہر نہ جائے،سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ،تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی بنانے کےلئے اربوں روپے خرچ کیے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کسان خواتین کےلئے نئے منصوبے لانا مقصد ہے ،سندھ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی بھی بن گئی ،کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا ،سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ ، ہائیویز محفوظ ہیں،آصف زرداری کی میٹنگ خبر کا حقیقت سے تعلق نہیں،زرداری صاحب بڑے ،ڈانٹ سکتے ہیں ،سیاسی یتیم جمع ہوگئے ،وفاقی حکومت ہر وقت پیپلزپارٹی سے مدد مانگتی ہے، وفاق کو سپورٹ کررہے ہیں، اتحادی نہیں ۔