افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ، طالبان ذمہ داری پوری کریں، پاکستان
نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے ، طالبان ذمہ داری پوری کریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنی خودمختاری و شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا،حالیہ دہشتگرد حملوں میں افغان سرزمین استعمال ہونے کے شواہد موجود ہیں،80 سے زائد بےگناہ پاکستانی لقمہ اجل بنے،سرحد پار سے دہشتگردی نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی امن کےلئے بھی خطرہ ہے۔
عاصم افتخار نے کہا افغان عبوری حکومت ملکی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کےخلاف استعمال نہ ہونے کو یقینی بنائے اور کیے گئے وعدے پورے کرے،عالمی برادری معاملے کو سنجیدگی سے لے اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات کرے۔



















