پاک فضائیہ نے گولڈن ایگل مشق کامیابی سے مکمل کرلی

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) پاک فضائیہ نے گولڈن ایگل مشق کامیابی کےساتھ مکمل کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کے تحت پاک فضائیہ کی عملی استعداد کو مزید نکھارنا ،جدید، موثر و مقامی سطح پر تیار کردہ سمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا،مشق کو ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت منصوبہ بندی کےساتھ انجام دیا گیا،حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے سٹینڈ آف ایئر ٹو گراونڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل واضح دلیل ہے پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیارو پرعزم ہے۔