وزیراعظم آئندہ ہفتے اچکزئی سے ملاقات کرینگے،طارق فضل چودھری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے وزیراعظم آئندہ ہفتے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے،پی ٹی آئی کو باضابطہ آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا وزیراعظم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کا فیصلہ کیا ،معاملے میں رانا ثنا کاکلیدی کردار ہے،باربار بات ہورہی تھی مذاکرات کیسے شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نے اچھا قدم اٹھایا،ملاقات سے مذاکرات کا راستہ کھلے گا،اپوزیشن کے تحفظات ،گلے شکووں پر بھی بات ہوگی،پارلیمان کی کارروائی چلانے و دیگر معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائےگا۔
ادھر ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری پر پیشرفت کا امکان ہے،مشاورت کاآغاز کیاجائےگا۔

















