اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاسینیٹر مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن ،شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہابہت ہوگیا مشال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےخلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں ،عمران خان کی بہنوں یا فیملی پر اگر کوئی جملے کسے گا تو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا، بانی کی فیملی کےخلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی اتنی بڑی سیاسی جماعت ،اختلافات ہوتے رہتے ہیں ،سیاسی ورکرکا بھی حق ہے مجھ سے اختلاف کرے،8فروری جمہوریت کیلئے سیاہ دن ہے،احتجاج رضاکارانہ ہوگا، کسی پر زور زبردستی نہیں،پارٹی چیئرمین عمران خان ہی رہیں گے، کے پی یا پنجاب کی تخصیص نہیں، احتجاج پورے ملک میں ہوگا،عوام بھرپور شرکت کریں۔
بانی کی فیملی کےخلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا،بیرسٹر گوہر

















