کراچی سے خیبر تک کشمیریوں سے یکجہتی ریلیاں،ترنگے،مودی کے پتلے نذر آتش

اسلام آباد ،لاہور،کراچی،پشاور:(بیورورپورٹ)کراچی سے خیبر تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں،انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں،بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے،ترنگے،مودی کے پتلے نذر آتش،فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سائرن بجائے گئے،اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں وفاقی وزراسمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی ،سفارتی حمایت پر جاری رکھے گا،دنیا بھارت کے بدترین مظالم کافوری نوٹس لے۔