بسنت پر ممکنہ تعطیلات، مارکیٹس کی بندش، تاجر برادری اختلافات کا شکار

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں بسنت کے موقع پر ممکنہ تعطیلات اور مارکیٹوں کی بندش یا کھلے رہنے کے معاملے پر تاحال حتمی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم تاجر دو حصوں مےں تقسےم ہو گئے ہیں۔ سےنٹری ایسوسی اےشن نے 5 فروری سمےت چھٹی نہ کرنے کا اعلان کےا ہے۔بسنت کے موقع پر پوش علاقوں کی مارکیٹس کھلی رہےں گی تاہم اندرون شہر کی مارکےٹوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تاجر تنظیموں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ اس حوالے سے دو ممکنہ آپشنز زیر غور ہیں جن کے معاشی اور سکیورٹی اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر بسنت کے دنوں میں مارکیٹیں مکمل یا جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تو لاہور کی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ روز نامہ مشرق لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چمبر کے صدر فہےم سہگل، وقار احمد میاں، رہنما راجہ جاوےد، لالہ سےف تمیمی میاں سلیم ،عمر قرےشی، سینئر تاجر رہنما محمد علی میاںفاران سعےد بٹ،مےاں خلےل عبےرمحمد علی مےاںامجد چوہدری اور ممتاز بخاری نے کہا کہ بسنت سے قبل اور ان دنوں میں کپڑوں، کھانوں، پتنگ، ڈور، چھت سازی کے سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ مارکیٹس بند ہونے کی صورت میں صرف اندرون شہر، انارکلی، شاہ عالم مارکیٹ، اچھرہ، گلبرگ اور ڈیفنس کے تجارتی مراکز میں یومیہ اندازاً 5 سے 7 ارب روپے تک کے کاروباری نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ دیہاڑی دار مزدور اور چھوٹے دکاندار سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔دوسری جانب اگر مارکیٹس بند نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو شہریوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اور احتیاطی انتظامات کو غیر معمولی بنایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس صورت میں حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، مارکیٹوں، رش والے بازاروں اور چھتوں کے اطراف خصوصی گشت ہوگا، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تاجر تنظیمیں مارکیٹوں کو مکمل بند کرنے کے بجائے مخصوص اوقات کار، جزوی تعطیلات یا حساس علاقوں میں محدود پابندیوں کی تجویز دے رہی ہیں تاکہ ایک طرف کاروباری نقصان کم ہو اور دوسری جانب شہریوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے۔