بسنت سے پہلے قاتل ڈور کے وار، ایک اور بچے کاگلہ کاٹ دیا،شدید زخمی
لاہور:(کرائم رپورٹر)بسنت سے پہلے قاتل ڈور کے وار، ایک اور بچے کاگلہ کاٹ دیا،شدید زخمی، قریبی ہسپتال میںفوری طبی امداد فراہم کی گئی،10سالہ بچہ ویلنشیا ٹاون میں ڈور کانشانہ بنا،حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیکر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ذمہ دار پتنگ بازوں کی نشاندہی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی مکمل طور پر ممنوع ہے ،صرف اجازت یافتہ دنوں میں ہی پتنگ بازی کی اجازت ہو گی۔



















