برفباری کا ایک اور سپیل،ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی
اسلام آباد ،مری،گلگت،مظفر آباد،پشاور،کراچی: (بیورورپورٹ)بالائی علاقوں میں برفباری کا ایک اور سپیل،ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی۔
سڑکوں کی بندش کے باعث خوراک ،ادویات کی شدید قلت ،گیس سلنڈر ،لکڑ ی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھادیں،سندھ میں تفریحی مقام گورکھ ہل سٹیشن پر موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی بڑھ گئی ،کراچی میں سردی کی لہر برقرار رہی ، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔
ادھر پاک افغان سرحد پر شدید برفباری کے باعث فوج ،ایف سی جوانوں کو الرٹ کردیا گیا، سخت موسمی حالات ،منفی درجہ حرارت میں بھی پاک فوج ،فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ)کے جوان وطن کے دفاع کےلئے چاک و چوبند ہیں، برفانی طوفان ،شدید سردی بھی سکیورٹی فورسز کے جذبہ حب الوطنی کو کمزور نہیں کر سکتی۔



















