بلوچستان میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد جہنم واصل
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں انٹیلی جنس بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،مارے جانے والوں میں مقامی دہشتگرد کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم شامل ہیں، اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ،دہشتگرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ملک سے بیرونی سپانسرڈ اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی۔



















