رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک معاشی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری ،ملکی معیشت پر عالمی شراکت داروں کا اعتماد مزید مضبوط ،مالیاتی شعبے میں ایک اور بڑی پیشرفت ،کویت کے تعاون سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا آغاز ہوگیا۔

رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک اگلے ماہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرےگا ،ابتدائی طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے،رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے) کی معاونت سے قائم کیا گیا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا سرمایہ کاری پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت واصلاحات پر عالمی اعتماد کا واضح ثبوت اوراعتماد کی عکاس ،پاکستان و کویت کے درمیان مالیاتی ، ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا تعاون مضبوط ہو رہا ہے، سرمایہ کاری پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی ،مالیاتی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی،ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے جدید و پائیدار مالیاتی نظام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔