پاکستان اور بنگلہ دیش کا دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن و خوشحالی کیلئے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔