ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کے محتاج نہیں،احسن اقبال کا فضل الرحمن کوجواب


اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے فضل الرحمن کی تقریر پرجواب دیتے ہوئے کہا ملکی سلامتی پرکسی سے درس لینے کے محتاج نہیں ۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ن لیگ کے ہوتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اتنے ٹھنڈے، گرم ایوانوں کے اندر تقریریں کرنا آسان ہے جس عمل پر فلسطین کی عوام نے جشن منایا اس پر تنقید کر رہے ہیں،پاکستان کو سینٹر سٹیج ملنا سفارتی کامیابی ہے، مسلمان ممالک کو امن کیلئے کردار ادا کرنے کاموقع ملا۔

وفاقی وزیر نے کہا اسرائیل سفاک ملک ،اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کی مثال قائم کردی، امریکہ نے ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 فون کالز کیے، پوری دنیا کے باجود جرت کیساتھ فیصلہ کیا، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے محافظ ہیں، حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کوئی میلی نگاہ سے نہیں دے سکتا، ہمیں کوئی بزدلی اور غفلت کا طعنہ نہیں دے سکتا، کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو آنکھیں نوچ لیں گے، غزہ کی وجہ سے ہماری دل چھلنی ہیں، بورڈ آف پیس میں پاکستان نہ جاتا تو یہ کہتے پاکستان تنہا رہ گیا، ہم برابر اسلامی ملکوں کےساتھ غزہ کے امن کیلئے حصہ ڈال سکتے ہیں، کیا سعودی عرب ترکیے قطر متحدہ عرب امارات مسلمان ملک نہیں ہے، کیا یہ تمام ممالک پاکستان کے دوست نہیں ہیں۔