پشاور:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے وادی تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونےوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا حکومت بروقت فیصلہ کرتی تو برفباری سے قبل علاقہ کلیئر ہوتا، آپریشن پر اتفاق کے بعد اب صوبائی حکومت بھڑکے ماررہی ہے،کمشنر و ڈی سی نے آپریشن معاہدے پر دستخط کیے کیا وہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں، آپریشن کےلئے صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کیے، 95 ہزار آئی ڈی پیز کےلئے فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے کون دے رہا ہے،وزیراعلیٰ کا کنٹرول نہیں تو استعفیٰ دےدیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ،گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، وفاق سے دہشتگردی کیخلاف ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے گئے، کسی قبائلی علاقے میں پولیس سٹیشن ، فرانزک لیبارٹری نہیں، خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ،خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مخالفت کی بجائے حمایت کر رہی ہے، افغانستان میں طالبان آئے تو جنرل فیض ایک کپ چائے کےلئے دوسرے دن کابل پہنچے،کیا سبق لیا جائے، صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ،عوامی مینڈیٹ کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا سہیل آفریدی آپریشن کی اجازت دےکرعوام میں مخالفت کر رہے ہیں،آپریشن کےلئے 4ارب وفاق نے جاری نہیں کیے اگر پی ٹی آئی حکومت کے پاس تیراہ آپریشن کا متبادل ہے تو سامنے لائے مرکز ماننے کےلئے تیار ہے،عمران خان نے کئی بجٹ پاس کیے لیکن خیبر پختونخوا کو این ایف سی کی مد میں رقم فراہم نہیں کی گئی،کیا عوام نے وزیراعلیٰ کو مینڈیٹ گلی کوچوں کے چکر کاٹنے کےلئے دیا ،خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ،عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا صوبے میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ، حکومت نے ابھی تک کیا کیا بتائیں؟ باقی صوبے آگے،کے پی پیچھے ،صوبے پر رحم کریں،آئی جی کی بریفنگ کے مطابق پولیس میں آپریشن کی صلاحیت نہیں،پی ٹی آئی والے دہشتگردوں ،طالبان کولانے کے سہولت کار ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کاکردار دشمن سے کم نہیں ،قوم میں تقسیم پیدا کی جارہی ہے
تیراہ آپریشن کی اجازت وزیراعلیٰ نے دی ،فنڈز بھی جاری کئے،اپوزیشن لیڈر



















