چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرو،8فروری کو پورا ملک بند ہوگا، علیمہ خان

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے 8فروری کو پورا ملک بند ہوگا ،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو تو حالت بری ہوجاتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہااڈیالہ سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کیا ،عوام کو انصاف و حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،کچھ بھی کر لیں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔