تاریخ پہ تاریخ،پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا،شیخ رشید

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے تاریخ پہ تاریخ ،پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا۔

اے ٹی سی کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ، بائیکیہ کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ، حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید وکلاءکے ساتھ پیش ہوئے،عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید احمد کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا، حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دےدی گئی۔