الیکشن کمیشن نے کے پی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کاشیڈول جاری کردیا ۔

اعلامیے کے مطابق شیڈول کے مطابق 2 فروری تک تمام انتظامی انتظامات مکمل کیے جائیں گے، 3 فروری سے 4 مارچ تک ڈیلی میٹیشن کمیٹیاں ویلج ،نیبرہوڈ کونسلوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی،5 مارچ کو ابتدائی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔

شہری 6 سے 25 مارچ تک ڈیلی میٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے، تمام اعتراضات 8 اپریل تک نمٹا دئیے جائیں گے،شیڈول کے آخری مرحلے میں 20 اپریل کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی حد بندی کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔