اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے غربت، بےروزگاری کے خاتمے ، قرضوں سے نجات حاصل کرنے ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا قومی اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی،ملک میں دہشتگردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ، خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ،ثبوت موجود،دشمنوں کے ذریعے وسائل پہنچ رہے ہیں،دہشتگردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ،تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے طریقوں سے عبادت کرنے،تہوار منانے کا پورا حق ہے،معرکہ حق میںملنے والا سبق دشمن رہتی دنیا تک نہیں بھولے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے کہا ملک میں قومی پیغام امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ،پلیٹ فارم کے ذریعے اتحاد، رواداری ،ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے،قیامِ پاکستان میں علما کرام ،اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا ،آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں،پاکستان کے قیام کا مقصد تھا بلا امتیاز سب کو برابر حقوق حاصل ہوں، ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے،پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال،مالیت کھربوں ڈالرز میں ہے، وسائل کو بروئے کار لا کرغربت ،بےروزگاری ،قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔
وزیراعظم نے کہا معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات، اعلیٰ ترین تربیت و بہترین حکمت عملی کے باعث کامیابی سمیٹی ،پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا سامنا ہے، خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ،چاروں صوبوں کے شہدا نے اپنے خون سے وطن کی آبیاری کی ، پاکستان نے نہ صرف خود قربانیاں دیں بلکہ دنیا کو بھی دہشتگردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، دنیا کو شکر گزار ہونا چاہیے۔
شہبازشریف نے کہا خوراج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ،تمام شواہد موجود ہیں، دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ،دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیا جائےگا،2018 کی طرح ناسور کا سر کچل دیں گے،پیچیدہ قومی معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا تاکہ پاکستان امن، ترقی و خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتا رہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے مفت علاج کےلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر تے ہوئے کہا صحت کارڈ عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ،علاج و صحت کی سہولیات کا حصول عوام کا بنیادی حق،ریاست کی ذمہ داری ہے کمزور طبقے کا سہارا بنے،حکومت عوام کو دہلیز پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے، 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحت کارڈ کا اجرا کیا ،صوبوں میں بڑی تیزی سے پروگرام عوام تک پہنچا اور لاکھوں خاندان مستفید ہوئے۔
شہبازشریف نے کہا صحت سے زیادہ زندگی میں کوئی اور چیز قیمتی نہیں ،صحت ہوگی تو تعلیم ،کھیل ،زندگی کے ہر شعبے میں سرگرمیاں جاری رکھنے کےساتھ مخالفین کو بھی شکست فاش دے سکتے ہیں، وفاقی وزیر مصطفی کمال ،سیکرٹری صحت ،پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں اشرافیہ امریکہ ،یورپ و دیگر ممالک میں اپنے اور بچوں کےلئے مہنگے ترین علاج کا انتظام کرا سکتی ہے لیکن عام آدمی ،مزدوروں ، غریب طبقے کےلئے بہت مشکلات ہیں، صحت ہوگی تو انسان باوقار طریقے سے روزگار کما سکے گا، صحت ہوگی تو نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کریں گے ،صحت ہوگی تو ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،امید ہے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا تھرڈ پارٹی کے ذریعے پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی جائے،ریاست عام شہری کے علاج کی ذمہ داری نبھا رہی ہے،سندھ میں صحت کارڈ پروگرام کے اجراکی تجویز قابل غور ہے،سندھ کا یقینا اپنا پروگرام ہوگا ،وزیراعلیٰ سندھ سے بات کر کے حل نکالیں گے ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بھی صحت کے پروگرام موجود ہیں ، پنجاب میں بھی بڑی کامیابی کے ساتھ صحت کارڈ پروگرام پر عملدرآمد ،اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















