پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ

لاہور:(وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کردیا گیا۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا بلدیاتی انتخابات کےلئے کیس فکس کرکے کارروائی آگے بڑھائی جائےگی،تاریخ کا جلد تعین کریں گے،پنجاب حکومت نے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا۔