زرداری، نواز ،عمران کے ناموں والی نمبر پلیٹس کی 27جنوری کو نیلامی

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان کے ناموں والی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے کہانیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی،فینسی ، یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا ،مرحلہ وار مزید قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام بھی نیلامی میں شامل کیے جائیں گے،اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔