اسلام آباد،بلوچستان ہائیکورٹ کے4 ایڈیشنل ججز مستقل،جوڈیشل کمیشن نے منظوری دےدی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد ،بلوچستان ہائیکورٹ کے4 ایڈیشنل ججز مستقل،جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے منظوری دےدی۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونےوالے 2الگ الگ اجلاس میں اہم ادارہ جاتی و پالیسی امور پر غور کیا گیا ،بلوچستان ہائی کورٹ و اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے سفارشات کی گئیں، جسٹس اعظم خان ،آصف ،انعام امین منہاس ،نجم الدین شامل ہیں، ایوب خان کی توثیق اکثریتی رائے سے مسترد کردی گئی۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی ججز تقرری انٹرویو،طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔



















